مودی کے دوست روزانہ 1 ہزار کروڑ روپے کمارہے ہیں: پرینکا گاندھی

ٹویٹر پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب بھی آپ پٹرول اور ڈیزل خریدتے ہیں تو یاد رکھئے مودی حکومت نے ٹیکس کے ذریعہ 23لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے جمعہ کے دن مہنگائی کے مسئلہ پر مرکز پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 97 فیصد کنبوں کی آمدنی گھٹ گئی ہے۔

ٹویٹر پر پرینکا گاندھی نے کہا کہ جب بھی آپ پٹرول اور ڈیزل خریدتے ہیں تو یاد رکھئے مودی حکومت نے ٹیکس کے ذریعہ 23لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ آپ جب خوردنی تیل اور ترکاریاں خریدتے ہیں تو یادرکھیں کہ اس حکومت میں 97 فیصد کنبوں کی آمدنی گھٹ گئی ہے۔

وزیراعظم مودی کے دوست روزانہ 1 ہزار کروڑ روپے کمارہے ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کے دام ملک بھر میں آج تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ فیول کے دام جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بڑھے ہیں۔ دہلی میں پٹرول فی لیٹر 106.89 روپے اور ڈیزل فی لیٹر 95.62 روپے فی لیٹر بک رہا ہے۔

ممبئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر 112.79 روپے اور ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 103.73 روپے ہے۔ اسی دوران دہلی میں کئی ترکاریاں مہنگی ہوگئی ہیں۔ شملہ مرچ 100 روپے فی کیلوگرام بک رہی ہے۔

متعلقہ
ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.