تلنگانہ

سدا رامیا کی تقریر تلنگانہ کیلئے کوئی فائدہ مند نہیں: کے ٹی آر

کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کو اقتدار حاصل کئے دس سال ہوچکے ہیں۔ اس طویل عرصہ کے باوجود عادل آباد سے عالم پور تک ہماری حکومت عوام میں مقبول ہے جبکہ صرف چھ ماہ قبل تشکیل دی گئی

حیدرآباد: ریاستی وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ نے گزشتہ روز کاماریڈی میں چیف منسٹر کرناٹک سدا رامیا کی تقریر کو تلنگانہ کے لئے بے سود قرار دیا۔ آج ان کی تقریر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں زرعی مقاصد کے لئے روزانہ صرف پانچ گھنٹہ برقی سربراہ کی جاتی ہے جبکہ تلنگانہ میں کسانوں کو مسلسل24گھنٹہ برقی سربراہ کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کی کل کاماریڈی سے پرچہ نامزدگی متوقع
پارچہ صنعت کے فروغ کیلئے اقدامات کی ضرورت: کے ٹی آر
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا
سدارامیا کو ’’کاہل‘‘ قرار دینے پر بی جے پی ایم پی کے خلاف ایف آئی آر درج

 کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس کو اقتدار حاصل کئے دس سال ہوچکے ہیں۔ اس طویل عرصہ کے باوجود عادل آباد سے عالم پور تک ہماری حکومت عوام میں مقبول ہے جبکہ صرف چھ ماہ قبل تشکیل دی گئی کرناٹک کی کانگریس حکومت کو عوام کی شدید برہمی اور ناراضگی کا سامنا ہے۔

 آپ کی پانچ گیارنٹیز پر یقین کرتے ہوئے آپ کی تائید کرنے پر عوام کو آج محسوس ہورہا ہے کہ ان کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے جھوٹے وعدوں پر یقین کرتے ہوئے اپنے مستقبل کو داؤ پر لگانے کیلئے ہم کرناٹک کے بھولے بھالے ناداں شہری نہیں ہیں بلکہ ہم تلنگانہ کے وہ باشعور عوام ہیں، جو اپنے روشن اور تابناک مستقبل کو کانگریس کے بہکاؤے میں آکر تاریکی میں قطعی نہیں ڈالیں گے۔