مولانا عبدالحمید ازہریؒ کی وفات ملت اسلامیہ کے لئے بڑا خسارہ: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور مسلم راشٹریہ مورچہ کے قومی صدر تھے، اُن کی وفات نے ایک بڑا خلا پیدا کردیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغرفت فرمائے۔

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈکے جنرل سکریڑی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے بورڈ کے قدیم رکن حضرت مولانا عبدالحمید ازہری کی وفات پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مولانا عبدالحمید ازہری ؒ بلند پایہ عالم دین، صاحب نظر اور درمند قائد تھے۔

انہوں نے کہاکہ، اللہ تعالیٰ نے اُن کو سیاسی بصیرت کے ساتھ ساتھ بلند حوصلگی اور جرأت وہمت سے بھی نوازا تھا، CAA اور NRC کے خلاف احتجاج کے وقت انھوں نے طبقہ علماء میں شاید سب سے بڑھ کر حصہ لیا اور بے خوف ہو کر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے کا فریضہ انجام دیا۔

وہ ریاست مہاراشٹرا کی مردم خیز دینی درسگاہ معہد ملت مالیگاؤں کے قدیم فضلاء میں تھے، انھوں نے جامعہ ازہر سے اپنی تعلیم کی تکمیل کی اور نمایاں علمی مقام حاصل کیا۔

وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور مسلم راشٹریہ مورچہ کے قومی صدر تھے، اُن کی وفات نے ایک بڑا خلا پیدا کردیا ہے، اللہ تعالیٰ ان کی بال بال مغرفت فرمائے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.