مہلوک پائلٹ کے ورثا کو حکومت دہلی کا 1 کروڑ کا معاوضہ

موہنتی کی موت اروناچل پردیش میں 2019 کے طیارہ حادثہ میں ہوئی تھی۔

نئی دہلی: حکومت دہلی نے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے لیفٹیننٹ سنیت موہنتی کے کنبہ کو ایک کروڑ روپیوں کی مالی امداد فراہم کی ہے۔

موہنتی کی موت اروناچل پردیش میں 2019 کے طیارہ حادثہ میں ہوئی تھی۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کی قربانی کی تلافی کے لئے کچھ بھی نہیں کرسکتے لیکن ان کے کنبوں کی مدد کے لئے جو کچھ ہوسکتا ہے کریں گے۔

سمان راشی کے تحت معاوضہ ان کنبوں کو دیا جاتا ہے جن کے لوگ ڈیوٹی کے دوران اپنی جان گنواتے ہیں۔ پالم وہار کی رکن اسمبلی بھاؤنا گور نے سمان راشی‘ مہلوک پائلٹ کے ماں باپ کو اتوار کے دن سونپی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.