میرا رنگ کالا ہے لیکن میری نیت صاف ہے:کجریوال

“کجریوال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب میں ہماری (عام آدمی پارٹی کی) حکومت بنے گی اور یہ کالا آدمی(کجریوال) اپنے تمام وعدے پورے کرے گا۔

امرتسر: چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی کے ریمارک ”کالا انگریز“ کاجواب دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج کہا کہ ”پنجاب کی تمام مائیں اپنے کالے بیٹے (کجریوال) اور بہنیں اپنے کالے بھائی کی ستائش کرتی ہیں۔

“کجریوال نے یہاں سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ پنجاب میں ہماری (عام آدمی پارٹی کی) حکومت بنے گی اور یہ کالا آدمی(کجریوال) اپنے تمام وعدے پورے کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ میں جھوٹے اعلانات نہیں کرتا کیونکہ میری نیت صاف ہے۔ ہر شخص جانتا ہے کہ کس کے ارادے غلط ہیں۔ کجریوال نے کہا کہ جب سے انہوں نے پنجاب کی خواتین کو ماہانہ ایک ہزار روپئے دینے کااعلان کیاہے‘ چنی انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔

وہ مجھے ایسا شخص قرار دیتے ہیں جو سستے کپڑے پہنتا ہے اور جس کا رنگ کالا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا رنگ کالاہے کیونکہ میں گاؤں گاؤں دھوپ میں پھرتا ہوں۔ میں چنی صاحب کی طرح ہیلی کاپٹر میں سفر نہیں کرتا۔

میرا رنگ تو کالا ہوسکتاہے لیکن میری نیت کالی نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چنی نے ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کجریوال کو”کالا انگریز“قرار دیاتھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.