میں بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا: کنہیاکمار

کنہیاکمار نے کہا کہ میرا مضبوط ایقان ہے کہ بی جے پی کو انتخابات میں شکست دی جاسکتی ہے اور وہ اسے دیکھیں گے۔

نئی دہلی: سابق اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار نے جو اس ہفتہ کانگریس میں شامل ہوئے ہیں آج بی جے پی کے وضع کردہ ”ٹکڑے ٹکڑے گینگ“ کو بی جے پی پر ہی الٹ دیا اور کہا کہ بی جے پی کیلئے میں ٹکڑے ٹکڑے ہوں اور میں بی جے پی کے ٹکڑے ٹکڑے کروں گا۔

کنہیاکمار نے کہا کہ میرا مضبوط ایقان ہے کہ بی جے پی کو انتخابات میں شکست دی جاسکتی ہے اور وہ اسے دیکھیں گے۔

انہوں نے این ڈی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا بی جے پی گاندھی جی کو نہیں گوڈسے کو بابائے قوم سمجھتی ہے۔

وہ گاندھی کی تعریف صرف امریکی صدر جوبائیڈن کے سامنے کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ دہلی کی جواہرلال یونیورسٹی میں 2016 کے دوران ایک پروگرام میں مبینہ طور پر قوم دشمن نعرے بازی کی گئی تھی جس کے بعد سے بی جے پی اور اس کے حامیوں نے کنہیاکمار کے خلاف ٹکڑے ٹکڑے گینگ کا لیبل چسپا کیا تھا۔

کنہیا کمار نے کہا کہ کانگریس قیادت پر تنقید سے بی جے پی کو مدد ملتی ہے ہر کوئی سمجھتا ہے کہ جب ملک کی سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس ہے توکانگریس جتنی زیادہ کامیاب ہوگی بی جے پی کو اتنی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

راہول گاندھی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں نے ان سے بات کی ہے اور محسوس کیا ہے کہ وہ ایک رحمدل لیڈر ہیں انہوں نے ہمیشہ میری والد اور والدہ کی صحت کے بارے میں پوچھا ہے۔ میں حقیقت میں ان کی ستائش کرتا ہوں اور ان کی خوبیاں مجھے راغب کرتی ہیں۔ وہ اپنی لڑائی میں سنجیدہ ہیں اور ایک بے خوف لیڈر ہیں جو چاہتے ہیں کہ سچائی کی جیت ہو۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.