ناگالینڈ واقعہ کی تحقیقات ایک ماہ میں مکمل ہوجائیں گی: امیت شاہ

انہوں نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھرتی صورتِ حال پر نظر رکھی ہے۔ خطہ میں امن و ہم آہنگی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

نئی دہلی: ناگالینڈفائرنگ واقعہ پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کے دن کہا کہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ تحقیقات ایک ماہ میں مکمل ہوجائیں گی۔ تمام ایجنسیوں کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔

انہوں نے لوک سبھا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھرتی صورتِ حال پر نظر رکھی ہے۔ خطہ میں امن و ہم آہنگی یقینی بنانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

سیکوریٹی فورسس نے کل ناگالینڈ کے ضلع مون میں فائرنگ کردی تھی جس میں 14 شہری ہلاک اور 11 دیگرزخمی ہوئے تھے۔ امیت شاہ نے کہا کہ کل ایک گاڑی کو رکنے کے لئے کہا گیا تھا لیکن وہ گاڑی رکی نہیں۔ گاڑی میں شورش پسندوں کی موجودگی کے شبہ میں سیکوریٹی فورسس نے فائرنگ کردی تھی۔

اسی دوران ناگالینڈ پولیس نے آج 21 پیرااسپیشل فورس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیاکئی قبائلی تنظیموں نے بند منانے کی اپیل کی۔ مون ٹاؤن میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ صورتِ حال کشیدہ ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.