مہاراشٹرا

دو ماہ کی لڑکی فوت، معصوم کو ہاتھوں میں اٹھائے دریائے پار کرنے کا ویڈیو وائرل

پال گھر ضلع میں اکثریتی قبائلی علاقہ وکرم گڑھ کی بیمار دو ماہ کی لڑکی فوت ہوگئی کیونکہ اس کے والدین علاقہ میں مناسب سڑک کے فقدان کی وجہ سے بروقت قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) نہیں پہنچ سکے۔

پالگھر: پال گھر ضلع میں اکثریتی قبائلی علاقہ وکرم گڑھ کی بیمار دو ماہ کی لڑکی فوت ہوگئی کیونکہ اس کے والدین علاقہ میں مناسب سڑک کے فقدان کی وجہ سے بروقت قریبی پرائمری ہیلتھ سنٹر (پی ایچ سی) نہیں پہنچ سکے۔

متعلقہ خبریں
منیش سسوڈیہ کو تہاڑ جیل سے ایل این جے پی لے جایاگیا
بیٹے کی لاش حوالے نہ کرنے پر ماں کو تھپڑ مارنے کا صدمہ انگیز واقعہ

لڑکی کے خاندان نے یہ بات کہی اراکین خاندان کا اپنے ہاتھوں میں لڑکی کو لیکر دریا پار کرتے ہوئے پی ایچ سی پہنچنے کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گشت ہوا۔

وکرم گڑھ تعلقہ کے میڈیکل آفیسر نے کہا کہ یہ لڑکی نمونیہ کی وجہ سے چہارشنبہ کے دن فوت ہوگئی۔

مہاسے پاڑہ موضع سے تعلق رکھنے والی یہ لڑکی چند دن قبل بیمار پڑگئی تھی اور اس کے والدین نے ملواڑہ میں قریبی پی ایس سی لیجانے کا فیصلہ کیا۔

چونکہ موضع کو جوڑنے والے کوئی روڈ نہیں ہے اس لئے والدین کو شدید بارش میں ہیلت سنٹر پہنچنے کے لئے دیگر راستہ کا استعمال کرنا پڑا ان کے لئے دریا پار کرنے کے لئے لکڑی کے تختہ رکھے گئے مگر تاخیر ہوگئی اور ان کے پی ایچ سی پہنچنے سے قبل لڑکی راستہ میں فوت ہوگئی۔

لڑکی کے والد نریش چوہان نے یہ بات کہی۔ موضع کے افراد طویل عرصہ سے دریا پر ایک پل کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن اب تک کچھ نہیں کیا گیا۔