نوجوانوں کیلئے مسلم پرسنل لا ء بورڈ کا آن لائن اجلاس

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگذار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ صدارت کریں گے۔

دہلی: اصلاح معاشرہ کمیٹی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ویمنس ونگ شعبہ خواتین کی جانب سے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کیلئے خصوصی آن لائن پروگرام 29/ اگست اتوار کو9 تا11 بجے رات یوٹیوب چینل اور فیس بک پر منعقد کیا جارہا ہے۔

اس اجلاس میں نوجوانوں کے لئے خاندانی اور سماجی ذمہ داریوں پر اہم خطابات رکھے گئے ہیں۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کارگذار جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ صدارت کریں گے۔

ڈاکٹر بشیر خان دھولیہ مہاراشٹرا، ناظم الدین فاروقی حیدرآباد، اسرار علی اسحاق ممبئی اور مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سجادہ نشین خانقاہ رحمانی مونگیر کے خطابات ہوں گے۔

مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اختتامی کلمات پیش کریں گے۔ یہ اجلاس مسلم پرسنل لا بورڈ کی آفشیل یو ٹیوب چینل، فیس بک اور ویمنس ونگ چینل۔

https: // youtube.com /AIMPLB_Official

https: // youtube.com/c/WOMENSWING

http://www.facebook.com/AIMPLB.Official

پر راست نشر ہوگا

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.