دہلی

مودی کے نئے تجربہ سے سلامتی اور نوجوانوں کا مستقبل خطرہ میں: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ 60ہزار فوجی ہرسال ریٹائر ہوتے ہیں جن میں صرف 3ہزار کو ہی سرکاری نوکری مل پاتی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے سوال کیاکہ 4 سال کے کنٹراکٹ کے بعد ریٹائرہونے والے ہزاروں اگنی ویروں کا مستقبل کیاہوگا۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن مرکز کو اگنی پتھ فوجی بھرتی اسکیم کے حوالہ سے نشانہئ تنقید بنایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کی ”تجربہ گاہ“ کے ”نئے تجربہ“ کی وجہ سے ملک کی سلامتی اور نوجوانوں کا مستقبل خطرہ میں ہے۔

 راہول گاندھی نے ہندی میں ٹوئٹ کیاکہ  60ہزار فوجی ہرسال ریٹائر ہوتے ہیں جن میں صرف 3ہزار کو ہی سرکاری نوکری مل پاتی ہے۔ کانگریس کے سابق صدر نے سوال کیاکہ 4 سال کے کنٹراکٹ کے بعد ریٹائرہونے والے ہزاروں اگنی ویروں کا مستقبل کیاہوگا۔

 وزیراعظم کی لیباریٹری کے اس نئے تجربہ سے ملک کی سلامتی اورنوجوانوں کا مستقبل دونوں خطرہ میں پڑ جائیں گے۔ اگنی پتھ اسکیم پر ملک کے کئی حصوں میں احتجاج ہوچکا ہے۔ اس اسکیم کے تحت 4 سال بعد 75 فیصد نوجوان فارغ کردئیے جائیں گے اور صرف25 فیصد کو مزید15 سال کی سرویس ملے گی۔