نیٹ ایس ایس امتحان کے پیٹرن میں جاریہ سال کوئی تبدیلی نہیں

نیا کوئسچن پیٹرن آئندہ سال سے لاگو ہوگا۔ بھاٹی نے کہا کہ جاریہ سال کا امتحان‘ پرانے پیٹرن کے مطابق ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہ ہو کہ عدالت‘ آئندہ سال سے نظرثانی کردہ پیٹرن کو قبول کررہی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کی سرزنش کے بعد مرکز نے چہارشنبہ کے دن ملک کی سب سے بڑی عدالت کو بتایا کہ جاریہ سال نومبر میں منعقد ہونے والا نیٹ سوپر اسپیشالیٹی امتحان پرانے پیٹرن پر ہوگا۔

ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل ایشوریہ بھاٹی نے مرکز کی نمائندگی کرتے ہوئے جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی بنچ سے کہا کہ طلبا کے وسیع تر مفاد میں حکومت نے نیٹ ایس ایس امتحان کے نظرثانی کردہ نصاب کو 2022سے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیا کوئسچن پیٹرن آئندہ سال سے لاگو ہوگا۔ بھاٹی نے کہا کہ جاریہ سال کا امتحان‘ پرانے پیٹرن کے مطابق ہوگا۔ درخواست گزار کے وکیل پرشانت بھوشن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ نہ ہو کہ عدالت‘ آئندہ سال سے نظرثانی کردہ پیٹرن کو قبول کررہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.