وزیراعظم مہنگائی اور کسانوں کے قتل پر خاموش ہیں : راہول گاندھی

انہوں نے ساتھ ہی ساتھ حکومت کو آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کے اس ریمارک پر نکتہ چینی کا نشانہ بنایا کہ ”چین یہاں رہنے کے لئے ہے“۔

نئی دہلی:کانگریس قائد راہول گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ کسانوں کی ہلاکتوں اور بڑھتی ہوئی قیمتوں پر خاموش ہیں مگر وہ اس وقت مشتعل ہوجاتے ہیں جب ان پر تنقید کی جاتی ہے یا ان کے دوستوں سے سوالات کئے جاتے ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی ساتھ حکومت کو آرمی چیف جنرل ایم ایم نروانے کے اس ریمارک پر نکتہ چینی کا نشانہ بنایا کہ ”چین یہاں رہنے کے لئے ہے“۔ ان کی جانب سے یہ ریمارک مشرقی لداخ میں تعطل پس منظر میں کیا گیا تھا۔

گاندھی نے پی ایل اے کے اجتماع پر جنرل نروانے کے بیان کے بارے میں میڈیا رپورٹ کو ٹیاگ کرتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا ”چین یہاں رہنے کے لئے ہے، کہاں؟ ہماری سرزمین پر“۔

سابق صدرکانگریس نے ایک اور ٹوئیٹ میں وزیراعظم کو بڑھتی ہوئی فیول کی قیمتوں اور لکھیم پور کھیری میں کسانوں کی حالیہ ہلاکتوں کے سلسلہ میں ان کی خاموشی پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ہندی میں ٹوئیٹ میں کیا ”وزیراعظم مہنگائی، فیول کی قیمتوں میں اضافہ، بے روزگاری، کسانوں و بی جے پی کارکنوں کے قتل پر خاموش ہیں۔ وزیراعظم اس وقت مشتعل ہوجاتے ہیں جب ان پر تنقید کی جاتی ہے اور ان کے دوستوں سے سوالات کئے جاتے ہیں“۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.