وزیر اعظم جمعرات کو نوئیڈا ایرپورٹ کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے

پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد سالانہ تقریباً 1.2 کروڑ مسافرین یہاں سے پرواز کرسکیں گے۔ 2024ء تک اس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی.

نئی دہلی: اترپردیش کو عنقریب پانچ انٹرنیشنل ایرپورٹس رکھنے کا اعزاز حاصل ہوجائے گا اور یہ ریاست ملک کی واحد ریاست بن جائے گی، جہاں پر پانچ انٹرنیشنل ایرپورٹس ہوں گے، جب کہ وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو جیوار میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ (این آئی اے) کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔

یہ بات وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی فضائی سہولتوں اور اس کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وہ ہوا بازی کے شعبہ کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

حال ہی میں خوشی نگر ایرپورٹ کا افتتاح اور ایودھیا میں انٹرنیشنل ایرپورٹ کی تعمیر سے وزیر اعظم کے ترقیاتی اقدامات اور نقطہئ نظر کا اظہار ہوتا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم 25 نومبر کو ایک بجے دن جیوار، گوتم بدھا نگر میں نوئیڈا انٹرنیشنل ایرپورٹ کا سنگ ِ بنیاد رکھیں گے۔

ایرپورٹ کے پہلے مرحلہ کے ڈیولپمنٹ پر 10,050 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی۔ یہ ایرپورٹ 1,300 ہیکٹر اراضی پر محیط رہے گا۔ پہلے مرحلہ کی تکمیل کے بعد سالانہ تقریباً 1.2 کروڑ مسافرین یہاں سے پرواز کرسکیں گے۔ 2024ء تک اس کی تعمیر مکمل ہوجائے گی، جس کے بعد نوئیڈا اور دہلی کے درمیان سر کرنے والے مسافرین کے لیے کوئی مسائل اور مشکلات پیش نہیں آئیں گی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.