مشرق وسطیٰ

سعودی ویزٹ ویزا میں 6ماہ تک توسیع ممکن

سعودی نظامت جوازات نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکیوں کی مملکت سعودیہ میں موجودگی کے دوران ان کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے انہیں درخواست پر مدت ویزا میں توسیع دی جا سکے گی۔

ریاض: سعودی نظامت جوازات نے اعلان کیا ہے کہ غیر ملکیوں کی مملکت سعودیہ میں موجودگی کے دوران ان کے لیے ویزے کی مدت ختم ہونے سے 7 دن پہلے انہیں درخواست پر مدت ویزا میں توسیع دی جا سکے گی۔

تاہم اس کے لیے لازم ہو گا کہ متعلقہ افراد میڈیکل انشورنس کے نظام سے منسلک ہوں۔ اعلان کے مطابق وزٹ ویزے میں یہ توسیع افراد کو ان کے میزبان کے اکاونٹ کے حوالے سے ابشر پلیٹ فارم سے ملے گی۔

یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ ویزے کی مدت میں یہ صرف ضروری تقاضے اور شرائط پونے کی صورت ہو گی اور یہ توسیع 180 دن سے زیادہ مدت کے لیے نہیں ہوگی۔نیز اگر ویزے کی مدت ختم ہوئے تین دن ہو چکے ہوں گے تو جرمانے کی رقم جرمانے کے طور پر لازما ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ ویزے کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے وزٹ ویزے کو رہائشی ویزے میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔

نظامت جوازات کے مطابق اگر ویزے میں توسیع چاہنے والے کے میزبان پر ٹریفک قوانین کی خلاف وزی کو کوئی الزام ہو گا یا میزبان کی رہائشی شناخت کی مدت ختم ہو چکی ہو گی تو بھی اس کے مہمان کو ویزے کی مدت میں توسیع دی جا سکے گی اور ان دونوں چیزوں کو رکاوٹ نہیں بننے دیا جائے گا۔