وزیر خارجہ جئے شنکر اتوار سے اسرائیل کے 5روزہ دورہ پر

اسرائیل میں نئی حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

نئی دہلی: وزیر خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو اسرائیل کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر جا رہے ہیں جہاں وہ نئی حکومت کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ جیر لاپیڈ سے پہلی مرتبہ ملاقات کریں گے۔

اسرائیل میں نئی ​​حکومت کے قیام کے بعد ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان یہ پہلا اعلیٰ سطحی رابطہ ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ لیپڈ کی دعوت پر تشریف لا رہے ہیں اور تل ابیب میں ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔ وزیر خارجہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ ، وزیر اعظم بینیٹ ، اسرائیلی پارلیمنٹ کنسیٹ کے اسپیکر اور ملک کے قومی سلامتی کے مشیر ایال ہولاتا سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیر خارجہ اسرائیل میں رہنے والے ہندوستانی نژاد یہودی برادری کے لوگوں ، ہندوستانی علوم کا مطالعہ کرنے والے ماہرین ، اسرائیلی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء اور تعلیمی اداروں اور ہندوستان سے کاروبار کرنے والے تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے جنہوں نے پہلی جنگ عظیم میں قربانیاں دیں تھیں۔

اسرائیل کے سکریٹری خارجہ ایلون اشپیز نے ٹوئٹ کرکے دسہرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہندوستان ایک اسٹریٹجک اور قریبی شراکت دار ہے اور ڈاکٹر جے شنکر ایک اہم دورے پر آرہے ہیں۔

متعلقہ
ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.