پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا 31جنوری سے آغاز

مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش ہوگا۔ معاشی سروے‘ امکان ہے کہ 31جنوری کو پیش ہوگا۔ اجلاس کا پہلا حصہ 11 فروری کو ختم ہوگا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہوگا اور 8 اپریل کو ختم ہوگا۔ ذرائع نے کابینی کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی سفارش کے حوالہ سے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔

مرکزی بجٹ یکم فروری کو پیش ہوگا۔ معاشی سروے‘ امکان ہے کہ 31جنوری کو پیش ہوگا۔ اجلاس کا پہلا حصہ 11 فروری کو ختم ہوگا۔ ایک ماہ کے وقفہ کے بعد حصہ دوم 14 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

بجٹ اجلاس کے حصہ اول کے دوران یوپی اسمبلی الیکشن مرحلہ اول کی مہم زوروں پر ہوگی۔ ووٹ 10 فروری کو ڈالے جائیں گے۔

14 مارچ کو جب بجٹ اجلاس کا حصہ دوم شروع ہوگا اس وقت تک 5 ریاستوں اترپردیش‘ اتراکھنڈ‘ گوا‘ پنجاب اور منی پور کے نتائج آچکے ہوں گے۔ 5 ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی 10مارچ کو ہوگی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.