پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا نومبر کے چوتھے ہفتہ میں آغاز متوقع

کورونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ برس نہیں ہوسکا تھا اور اس کے بعد بجٹ اجلاس اور مانسون اجلاس کو کووِڈ کی وجہ سے محدود کردیا گیا تھا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا ایک ماہ طویل سرمائی اجلاس امکان ہے کہ نومبر کے چوتھے ہفتہ میں شروع ہوگا۔ پارلیمانی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ اجلاس جس کی لگ بھگ 20 بیٹھکیں ہوں گی، کرسمس سے قبل ختم ہوجائے گا۔

کورونا وباء کی وجہ سے پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس گزشتہ برس نہیں ہوسکا تھا اور اس کے بعد بجٹ اجلاس اور مانسون اجلاس کو کووِڈ کی وجہ سے محدود کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قطعی فیصلہ ابھی نہیں ہوا ہے لیکن سرمائی اجلاس 29 نومبر سے شروع ہوسکتا ہے اور 23 دسمبر کے آس پاس اختتام کو پہنچ سکتا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان ایک ساتھ مل بیٹھیں گے لیکن سماجی دوری کے قواعد پر عمل ہوگا۔

سرمائی اجلاس میں پارلیمنٹ کامپلکس اور مین بلڈنگ میں داخل ہونے والوں کو ہمیشہ ماسک لگائے رکھنا ہوگا۔ انہیں کووِڈ ٹسٹ بھی کرانا پڑسکتا ہے۔ سرمائی اجلاس اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ 5 ریاستوں میں اسمبلی الیکشن سے چند ماہ قبل منعقد ہورہا ہے۔

متعلقہ

ان ریاستوں کے اسمبلی الیکشن کو 2024 کے عام انتخابات کے سیمی فائنل کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔ 5 ریاستوں میں سیاسی لحاظ سے فیصلہ کن ریاست اترپردیش شامل ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.