پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کا 29 نومبر سے آغاز

بی جے پی‘ اپوزیشن پر الزام عائد کرے گی کہ وہ کورونا وباء اور قومی مسائل کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ اپوزیشن پیگاسس جاسوسی تنازعہ پر حکومت پر حملہ آور ہوگی جبکہ بی جے پی‘سلمان خورشید کی کتاب جو لکھا گیا ہے اسے اچھالے گی۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا پیر سے شروع ہونے والا سرمائی اجلاس جو 23  دسمبر تک جاری رہے گا‘ ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے۔ کئی مسائل بشمول زرعی قوانین کی تنسیخ‘ 5 ریاستوں میں اسمبلی الیکشن اور کانگریس قائد منیش تیواری کی کتاب کے انکشافات پر ہنگامہ برپا ہونا طئے ہے۔ اپوزیشن کسانوں کے مسائل‘ قومی سلامتی اور معیشت پر برسراقتدار جماعت کو گھیرنے کی حکمت عملی وضع کررہی ہے جبکہ بی جے پی حملوں کا توڑ کرنے کے لئے تیا رہے۔ اپوزیشن ملک میں چین کی ”دراندازی“ اور جموں وکشمیر کی صورتِ حال پر حکومت کا گھیراؤ کرے گی جبکہ مرکزی حکومت‘ منیش تیواری کی کتاب کے حوالہ سے ملک کی قدیم ترین جماعت کی قیادت کو نشانہ بنائے گی۔

کانگریس رافیل معاملت میں مودی حکومت کو نشانہ بنائے گی جبکہ بی جے پی فرنچ میڈیا(میڈیا پارٹ) کی رپورٹ کے حوالہ سے پلٹ وار کرے گی۔ مانسون اجلاس کے پہلے دن مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر‘ لوک سبھا میں ایک بل پیش کریں گے جس کی رو سے 3 متنازعہ زرعی قوانین رد ہوجائیں گے۔ حکومت چاہتی ہے کہ یہ بل بحث کے بعد پیر کے دن ہی منظور ہوجائے۔ اپوزیشن پٹرول اور ڈیزل کے بڑھتے دام‘ کووِڈ19 وباء سے نمٹنے کے ناقص طریقہ کارپر بھی حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی۔ بی جے پی ملک میں تاریخی ٹیکہ اندازی کے حوالہ سے اس کا جواب دے گی۔ بی جے پی‘ اپوزیشن پر الزام عائد کرے گی کہ وہ کورونا وباء اور قومی مسائل کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

 اپوزیشن پیگاسس جاسوسی تنازعہ پر حکومت پر حملہ آور ہوگی جبکہ بی جے پی‘ سینئر کانگریس قائد سلمان خورشید کی کتاب میں ہندو اور ہندوتوا کے تعلق سے جو لکھا گیا ہے اسے اچھالے گی۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی جو ملک میں ترنمول کانگریس کو پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں اور قومی سیاست میں اپنی پارٹی کو کانگریس کے متبادل کے طورپر سامنے لارہی ہیں‘ حکومت کو تریپورہ تشدد کے حوالہ سے نشانہ ئ تنقیدبنائے گی۔ امکان ہے کہ مرکزی حکومت سرمائی اجلاس میں 26 بل متعارف کرائے گی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.