پاکستانی دہشت گرد، دہلی ہائی کورٹ دھماکہ میں ملوث تھا

دہلی دہشت گرد حملہ کے علاوہ پاکستانی شہری محمد اشرف علی نے ملک میں خاص طورپر جموں وکشمیر میں کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہنے کی بات کہی ہے۔

نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں دہلی پولیس اسپیشل سل کے ہاتھوں گرفتار مشتبہ پاکستانی دہشت گرد نے بتایا ہے کہ 2011 کے دہلی ہائی کورٹ دھماکہ میں وہ ملوث تھا۔ اس دھماکہ میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تحقیقات سے واقف سرکاری ذرائع نے آئی اے این ایس کو یہ بات بتائی۔

اس نے 2011 میں دھماکہ سے قبل دہلی ہائی کورٹ کی ”ریکی“ کرنے کی بات مانی ہے تاہم دھماکہ میں وہ آگے کہاں تک ملوث رہا اس کا پتہ چلانا باقی ہے۔ دہلی دہشت گرد حملہ کے علاوہ پاکستانی شہری محمد اشرف علی نے ملک میں خاص طورپر جموں وکشمیر میں کئی دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہنے کی بات کہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.