پرینکا گاندھی ان ہتکھنڈوں سے ڈرنے والی نہیں: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے کہا ’’جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہیں، ہار نہیں مانیں گی،۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘‘۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے لکھیم پور کھیری متاثرہ خاندانوں کے ارکان سے ملنے جارہی پارٹی کی اترپردیش کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو حراست میں لئے جانے پر سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ سچی کانگریسی ہیں اور ان ہتھکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

کانگریس کے سابق صدر کے ساتھ  پرینکا گاندھی نے بھی انہیں حراست میں لئے جانے کو غیر قانونی بتایا اور لکھنٔو کے دورے پر آرہے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ بغیر آڈر اور بغیر ایف آئی آر انہیں حراست میں کیوں رکھا گیا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا ’’جسے حراست میں رکھا ہے، وہ ڈرتی نہیں ہیں، سچی کانگریسی ہیں، ہار نہیں مانیں گی،۔ ستیہ گرہ رکے گا نہیں‘‘۔ پرینکا گاندھی نے کہا ’’نریندر مودی جی آپ کی حکومت نے بغیر کسی آرڈر اور ایف آر آئی کے مجھے گزشتہ 28 گھنٹے سے حراست میں رکھا ہے‘‘ کسانوں کو کچلنے والے یہ شخص اب تک گرفتار نہیں ہوا ۔ کیوں‘‘۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.