پنڈورا پیپرس میں 300 ہندوستانیوں کے بھی نام شامل

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹیو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پنڈورا پیپرس حاصل کرلئے ہیں۔ فہرست میں 300سے زائد ہندوستانیوں کے نام شامل ہیں۔

نئی دہلی: پیپرس میں سینکڑوں امیر ہندوستانیوں بشمول تاجروں کے نام شامل ہیں۔ ان پیپرس میں دنیا بھر کے امیروں کے مالی اثاثے بے نقاب ہوئے ہیں۔ کئی ہندوستانیوں نے الزامات کو مسترد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹیگیٹیو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پنڈورا پیپرس حاصل کرلئے ہیں۔ فہرست میں 300سے زائد ہندوستانیوں کے نام شامل ہیں۔

پنڈورا پیپرس کی فہرست میں انیل امبانی‘ ونود اڈانی‘ جیکی شراف‘ کرن مجمدار شاہ‘ نیرا راڈیا‘ سچن تنڈولکر اور ستیش شرما کے نام بھی شامل ہیں۔

آکسفام انڈیا نے حکام سے فوری کارروائی اور ٹیکس چھوٹ علاقے برخواست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ سے دنیا بھر میں ہر سال حکومتوں کو 427بلین امریکی ڈالر فی کس کا نقصان ہوتا ہے۔

کئی افراد نے جن کا نام پنڈورا پیپرس میں آیا ہے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.