تعلیم و روزگار

محکمہ گراؤنڈ واٹر میں تقررات امتحانات کی تاریخ کااعلان

تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گراؤنڈواٹر ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ گزیٹیڈاورنان گزیٹیڈعہدوں پر تقررات کے لئے امتحانات کی تواریخ کااعلان کردیاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی جانب سے گراؤنڈواٹر ڈپارٹمنٹ میں مخلوعہ گزیٹیڈاورنان گزیٹیڈعہدوں پر تقررات کے لئے امتحانات کی تواریخ کااعلان کردیاگیا۔

گزیٹیڈ زمرے کے عہدوں کے لئے 18 اور 19 جولائی اور نان گزیٹیڈزمرہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لئے20اور21 جولائی کو اہلیتی امتحان منعقد کیاجائے گا۔

بتایا گیاہے کہ اہلیتی امتحان سی بی ٹی (کمپیوٹربیسڈٹسٹ) کے طرز پر منعقد ہوگا۔امیدواروں کے ہال ٹکٹس تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیاگیا ہے۔

امتحان کے آغاز سے 45 منٹ قبل تک بھی ہال ٹکٹس ڈاؤن لوڈ کیئے جاسکتے ہیں۔