پٹرول، طیاروں کے ایندھن سے زیادہ مہنگا : راہول گاندھی

پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن حکومت پر طنز کیا کہ اس نے ہوائی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے پٹرول اور ڈیزل کے دام اتنے بڑھاریئے کہ متوسط طبقہ (مڈل کلاس) کے لئے سڑک پر تک سفر کرنا دشوار ہوگیا۔

نئی دہلی: سابق صدر کانگریس راہول گاندھی نے یہ خبر آنے کے بعد مرکزی حکومت کو نشانہ ئ تنقید بنایا کہ ملک میں پٹرول، ایوئیشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) سے زیادہ مہنگا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاملہ بے حد ”سنگین“ ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھی حکومت کو نشانہ تنقید بنایا۔ پی ٹی آئی کے بموجب پرینکا گاندھی وڈرا نے پیر کے دن حکومت پر طنز کیا کہ اس نے ہوائی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے پٹرول اور ڈیزل کے دام اتنے بڑھاریئے کہ متوسط طبقہ (مڈل کلاس) کے لئے سڑک پر تک سفر کرنا دشوار ہوگیا۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے مودی حکومت پر ایسے وقت تنقید کی ہے جب گاڑیوں میں استعمال ہونے والا ایندھن، ایرلائنز کو فروخت کئے جانے والے ایوئیشن ٹربائن فیول (اے ٹی ایف) سے ایک تہائی مہنگ ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ ٹیاگ کرتے ہوئے پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی حکومت نے ہوائی چپل پہننے والوں کو ہوائی جہاز میں سفر کرانے کا وعدہ کیا تھا لیکن س نے پٹرول اور ڈیزل اتنا مہنگا کردیا کہ ہوائی چپل پہننے والوں اور متوسط طبقہ کے لوگوں کے لئے ذریعہ سڑک سفر تک دشوار ہوگیا ہے۔

متعلقہ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.