پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کمی

یہ اعلان دیوالی کے موقع پر کیا گیا جس سے فیول کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مہنگائی کے باعث پریشان رہنے والے عام آدمی کو کچھ راحت ملے گی۔

نئی دہلی: حکومت نے دباؤ میں آتے ہوئے آج پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے و 10 روپے کی کمی کردی تاکہ ریکارڈ طور پر بڑھ جانے والی ریٹل قیمتوں کو گھٹایا جاسکے۔

یہ اعلان دیوالی کے موقع پر کیا گیا جس سے فیول کی آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور مہنگائی کے باعث پریشان رہنے والے عام آدمی کو کچھ راحت ملے گی۔

ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ”حکومت ہند نے کل سے پٹرول اور ڈیزل پر سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 روپے و 10 روپے کمی کردینے کا ایک غیرمعمولی فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوجائیں گی“۔

حکومت نے وضاحت کی کہ کسان سخت محنت کرتے ہیں اور انہوں نے لاک ڈاؤن کے دوران بھی معاشی ترقی کے رجحان کو برقرار رکھا ہے اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی سے آئندہ موسم ربیع میں ان کو کافی راحت پہنچے گی۔

بیان میں بتایا گیا کہ حالیہ مہینوں کے درمیان عالمی منظر پر خام تیل کی قیمتوں میں قابل لحاظ اضافہ دیکھا گیا لہٰذا حالیہ ہفتوں کے دوران اندرون ملک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی تھیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.