پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ

دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافہ کے بعد ، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں گزشتہ روز خام تیل میں معمولی نرمی کے باوجود ، پٹرول جمعرات کو مسلسل تیسرے دن مقامی سطح پر 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔ دہلی میں پٹرول 103 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92 روپے کے قریب پہنچ گیا ہے۔ ممبئی میں پٹرول 109 روپے سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ ڈیزل بھی سو روپے کے قریب ہے۔

مسلسل چار دن کے اضافہ کے بعد ، پیر کو ان دونوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، لیکن منگل سے ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ جا رہی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ان کی قیمتیں اب تک کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ اس اضافہ کے بعد ، دارالحکومت دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پچھلے آٹھ دنوں میں پٹرول 2.05 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈیزل کے بھی 11 دن میں 3.15 روپے فی لیٹر دام بڑھے۔

اوپیک ممالک کے اجلاس میں تیل کی پیداوار میں چار لاکھ بیرل یومیہ اضافہ کا فیصلہ کیا گیا جبکہ کورونا کے بعد عالمی سطح پر اس کی مانگ میں زبردست اضافہ ہو رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد سے بین الاقوامی بازار میں خام تیل میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور یہ سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ گزشتہ روز امریکی بازار میں کاروبار بند ہونے پر برینٹ کروڈ 0.48 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 81.08 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل 1.30 ڈالر کی کمی سے 77.43 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 103.24 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 91.77 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ اس اضافے کے بعد دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 100.53 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 92.39 روپے فی لیٹر پر ہے۔ اس وقت بھوپال میں پٹرول 111.76 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.80 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.