پیغمبر ؐ کے کارٹون کی اشاعت ناقابل برداشت: مسلم پرسنل لا بورڈ

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

نئی دہلی: جے سی پبلیکیشنز دہلی نے آئی سی ایس ای بورڈ کی ساتویں جماعت کی تاریخ سے متعلق نصابی کتاب میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت جبرئیل علیہ السلام پر کارٹون شامل کیا ہے۔

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ(اے آئی ایم پی ایل بی) نے اس کی سخت مذمت کی ہے۔

انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہر مسلمان اپنے نبی کو اپنی جان، اپنے ماں باپ اور اپنی اولاد سے بھی زیادہ عزیز رکھتا ہے، وہ آپؐ کی شان میں ادنیٰ درجہ کی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا اور پیغمبر اسلام کی خیالی تصویر یا کارٹون بنانا بھی آپؐ کی توہین میں داخل ہے؛ اس لئے حکومت کو چاہئے کہ فوراََ اس کتاب پر پابندی لگائے۔

اس کے نسخوں کو ضبط کرے اور مصنف وناشر کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کرے، مولانا رحمانی نے یاد دلایا ہے کہ پچھلے دنوں کانپور میں منعقد ہونے والے بورڈ کے ستائیسویں اجلاس عام میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت سے متعلق مؤثر قانون بنائے اور اس کو سختی کے ساتھ نافذ کرے۔

بورڈ پھر اپنے اس مطالبہ کو دہرانا چاہتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ بورڈ تمام ہی مذاہب کی مقدس شخصیتوں کی اہانت کو جرم تصور کرتا ہے کیوں کہ اس سے عوام کے ایک بڑے گروہ کی دل آزاری ہوتی ہے۔

ذریعہ
پریس نوٹ

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.