مشرق وسطیٰ

سعودی خاتون کو نازیبا اشارے کرنے والا مصری ڈرائیور گرفتار

پولیس نے خاتون کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو کی مدد سے مذکورہ ڈرائیور ک حراست میں لے لیا ہے، ملزم اقبال کو سزا سنانے کے بعد اس کا مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا گیا جہاں اسے قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ریاض: مصری بس ڈرائیور کی جانب سے سعودی خاتون کو ہراساں کرنے پر مدینہ کی اپیل کورٹ نے ملزم کو قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مدینہ منورہ میں ایک مصری ڈرائیور (نجی بس ڈرائیور) نے خاتون کو نازیبا اشارہ کیا، جس پر خاتون نے فوری طور پر ملزم کی ویڈیو بنا کر پولیس کو بھیج دی۔

متعلقہ خبریں
تحصیلدار رشوت قبول کرتے ہوئے گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر غیر ملکی گرفتار
بھائی کے سامنے بہن کی عصمت ریزی، ملزمین گرفتار
2بنگلہ دیشی شہری غیرقانونی قیام کے الزام میں گرفتار
لٹیرا گرفتار‘9.5 لاکھ روپئے برآمد جوبلی ہلزپولیس کی کاروائی

سوشل میڈیا پر صارفین نے بھی اس حوالے سے مطالبہ کیا کہ مصری ڈرائیور کے اس برے رویے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔

پولیس نے خاتون کی جانب سے بھیجی گئی ویڈیو کی مدد سے مذکورہ ڈرائیور ک حراست میں لے لیا ہے، ملزم اقبال کو سزا سنانے کے بعد اس کا مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا گیا جہاں اسے قید اور جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

ابتدائی عدالت کی جانب سے ملزم کو چھ ماہ قید اور تین ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی، ابتدائی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی جس پر اپیل کورٹ نے ابتدائی فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسی طرح کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا جب ریاض کی فوجداری عدالت نے ایک غیر ملکی ڈرائیور کو سعودی خاتون کو ہراساں کرنے اور موبائل فون پر نازیبا تصاویر بھیجنے کا جرم ثابت ہونے پر 4 سال قید اور 15 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی تھی۔