چرنجیت سنگھ چنی پنجاب کے نئے چیف منسٹرہوں گے

چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔

نئی دہلی:کانگریس نے کیپٹن امریندر سنگھ کے استعفیٰ کے بعد پنجاب حکومت میں کابینہ وزیر رہے چرنجیت سنگھ چنی کو ریاست کا نیا چیف منسٹر بنانے کا اعلان کیا ہے کانگریس کے پنجاب کے انچارج ہریش راوت نے ٹویٹ کر کے اتوار کے روز یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ چنی کو متفقہ طور پر کانگریس قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا ہے دریں اثنا چنڈی گڑھ میں موجود کانگریس کے مرکزی انچارج اجے ماکن نے کہا ہے کہ چنی گورنر سے مل کر آج ہی حکومت سازی کا دعویٰ کریں گے۔

چنی پنجاب کے ایک مقبول دلت لیڈر ہیں اور وہ چمکور صاحب اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ وہ امریندر حکومت میں کابینہ سطح کے تکنیکی تعلیم کے وزیر رہے ہیں۔

چنی 2007 سے پنجاب اسمبلی کے رکن ہیں اوروہ رام داسیہ سکھ برادری سے تعلق رکھتے ہیں ۔ یہ پنجاب کی دلت برادری ہے اور کانگریس نے پنجاب میں دلت برادری تک رسائی اوراور تمام طبقات کو ساتھ لینے کی کوشش کرتے ہوئے چنی کو یہ ذمہ داری سونپی ہے ۔

کانگریس ہائی کمان گزشتہ دو دنوں سے پنجاب میں نئے چیف منسٹر کے انتخاب کے سلسلہ میں مسلسل میٹنگیں کر رہی تھی ۔ آج صبح جب سینئر لیڈر امبیکا سونی نے چیف منسٹر بننے سے انکار کر دیا تو اس کے بعد پارٹی کے سابق صدرراہول گاندھی کی رہائش گاہ پر سونیا گاندھی سمیت پارٹی کے سینئر لیڈروں کی تقریبا پانچ گھنٹے تک میٹنگ جاری رہی ۔

اس سے قبل میڈیا میں یہ خبریں آئیں کہ پنجاب حکومت میں وزیررہے سکھ ویندر سنگھ رندھاوا کو متفقہ طور پر نیا لیڈر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ خبر آتے ہی ان کے گھر پر مٹھائیاں تک تقسیم کی گئیں ، لیکن ان کے نام کے اعلان میں تاخیر کی وجہ سے یہ واضح ہو گیا کہ معاملہ پھنس گیا ہے اور ان کی جگہ کسی اور کو چیف منسٹر بنایا جا رہا ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.