چین کی دراندازی، مودی حکومت پر راہول گاندھی کی تنقید

انہوں نے وزیراعظم مودی کے 56انچ کا سینہ والے ریمارک پر بھی طنز کیا۔

نئی دہلی:کانگریس قائد راہول گاندھی نے اتوار کے دن حکومت پر لداخ اور اتراکھنڈ میں چین کی مبینہ دراندازی پر تنقید کی۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کے 56انچ کا سینہ والے ریمارک پر بھی طنز کیا۔

وزیر اعظم نے 56انچ کا سینہ والی بات 2014کے لوک سبھا الیکشن سے قبل کی تھی۔ راہول گاندھی نے لداخ اور اتراکھنڈ کے حوالہ سے ہندی میں ٹویٹ کیا کہ چائنا پلس پاکستان پلس مسٹر 56انچ مساوی ہے ہندوستانی سرزمین پر چین کا بڑھتا قبضہ۔

چین کی پیپلز لبریشن آرمی(پی ایل اے) کے لگ بھگ 100فوجی 30اگست کو اتراکھنڈ کے بارہ ہوئی سیکٹر میں گھس آئے تھے۔

علاقہ میں چند گھنٹے گذارنے کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ واقفین حال نے یہ بات بتائی۔ چین کی دراندازی پر سرکاری سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ لداخ میں چینی دراندازی پر راہول گاندھی اور کانگریس پارٹی حکومت کو مسلسل نشانہ تنقید بنائے ہوئے ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.