ڈنمارک کی وزیر اعظم کا اوّلین دورہ ہند۔ مودی کے ساتھ بات چیت

ڈنمارک کی وزیر اعظم نے اپنے ریمارکس میں گرین ٹکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور انہیں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے متاثر کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی دورہ کنندہ ہم منصب ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے کئی کلیدی شعبوں جیسے صحت، زراعت، آبی انصرام، ماحولیاتی تبدیلی اور قابل تجدید توانائی میں تعاون میں اضافہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے آج ثمر آور بات چیت کی۔ گفتگو کے بعد میڈیا کے لیے بیان جاری کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ دونوں ملکوں نے ہند۔ ڈنمارک گرین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کے تحت ہوئی پیشرفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں مجموعی تعاون میں مزید توسیع پر غور و خوض کیا۔

دونوں ملکوں نے 4 معاہدوں پر بھی دستخط کیے جن کے ذریعہ سائنس و ٹکنالوجی، ماحولیاتی تبدیلی اور مہارتوں کے فروغ جیسے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہوگا۔ ایک سال پہلے آج ہی کے دن ہم نے اپنے ورچول سمٹ میں ہند۔ ڈنمارک کے مابین گرین اسٹریٹیجک پارٹنر شپ قائم کرنے کا تاریخی فیصلہ لیا تھا۔ یہ دور اندیشانہ سوچ اور دونوں ملکوں کی جانب سے ماحولیات کے احترام کی علامت ہے۔

ڈنمارک کی وزیر اعظم نے اپنے ریمارکس میں گرین ٹکنالوجیز پر توجہ مرکوز کرنے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو مبارکباد دی اور انہیں دنیا کے دیگر ممالک کے لیے متاثر کرنے والی شخصیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات پر بھی فخر ہے کہ آپ کے نشانوں کے حصول میں ڈنمارک کے سالیوشنس کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔ آپ نے کئی اولعزم نشانے مقرر کیے ہیں تاکہ ایک ملین گھرانوں کو پینے کا صاف پانی مل سکے۔

مودی نے بات چیت کو ثمر آور قرار دیتے ہوئے کہا کہ فریقین نے اسمارٹ واٹر ریسورسس مینجمنٹ اور ہندوستان میں کاشتکاری شعبہ سے متعلق ٹکنالوجیز کے شعبوں میں آپس میں تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعظم میٹ فریڈرکسن کے اوّلین دورہ ہند کے موقع پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے مجھے بے حد مسرت ہوئی۔

 ہماری گرین اسٹریٹیجک پارٹنرشب صاف ستھری ٹکنالوجیز اور سبز ترقی پر مرکوز ہے۔ مختلف شعبوں میں ہمارا اشتراک پرجوش اور فعال ہے۔ فریڈرکسن نے اپنے میڈیا بیان میں کہا کہ ہندوستان اور ڈنمارک کے درمیان تعاون اس امر کی ایک عظیم مثال ہے کہ سبز ترقی اور سبز منتقلی کس طرح شانہ بشانہ چلتے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.