مہاراشٹرا

ممبئی میں پہلی مرتبہ اسپیشل پولیس کمشنر کا تقرر

ریاستی پولیس نظم و نسق نے ایک ایسی پہل میں جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی، حکومت ِ مہاراشٹرا نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس دیون بھارتی کو ممبئی کا اسپیشل پولیس کمشنر مقرر کردیا۔

ممبئی: ریاستی پولیس نظم و نسق نے ایک ایسی پہل میں جس کی سابق میں نظیر نہیں ملتی، حکومت ِ مہاراشٹرا نے سینئر آئی پی ایس عہدیدار اور ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پولیس دیون بھارتی کو ممبئی کا اسپیشل پولیس کمشنر مقرر کردیا۔

اسپیشل کمشنر پولیس کا عہدہ پہلی مرتبہ قائم کیا گیا ہے۔ ممبئی کے موجودہ کمشنر پولیس وویک پھانسلکر ہیں، جن کا تقرر 2022ء میں ہوا تھا۔

دیون بھارتی 1984ء بیاچ کے آئی پی ایس عہدیدار ہیں۔

وہ سابق میں کئی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔ ریاستی حکومت کے فیصلہ نے پولیس حلقوں میں اندیشہ پیدا کردیا ہے کہ اب اقتدار کے دو مراکز ہوں گے اور مفادات کا ٹکراؤ ہوگا۔