کانگریس اوردیگر کئی اپوزیشن جماعتیں یوم دستور کا بائیکاٹ کریں گی

ذرائع نے توثیق کی کہ کانگریس نے اس تقریب کابائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور دیگرکئی اپوزیشن جماعتوں نے اظہاریگانگت کے طورپر ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

نئی دہلی: کانگریس اوردیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں یوم دستور کابائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اس تقریب سے خطاب کریں گے۔

ذرائع نے توثیق کی کہ کانگریس نے اس تقریب کابائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا اور دیگرکئی اپوزیشن جماعتوں نے اظہاریگانگت کے طورپر ساتھ دینے کا فیصلہ کیاہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کانگریس قائدین بائیکاٹ میں ان کے ساتھ شامل ہونے دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے ساتھ ربط میں تھے۔

ڈی ایم کے، شیوسینا،آرایس پی، این سی پی،ایس پی، ٹی ایم سی، سی پی آئی، سی پی آئی ایم،آرجے ڈی، جے ایم ایم، آئی یوایم ایل کی کانگریس کے ساتھ شامل ہونے کی توقع ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.