کانگریس کسانوں کو انصاف دلاکر رہے گی : راہول ،پرینکا

گاندھی نے کہا ، "آج کھانا کھاتے وقت ان ’انّ داتا (کسانوں) کے بارے میں سوچئے جو ملک کا پیٹ بھرنے کے لئے اپنا خون پسینہ دیتے ہیں ۔ انہیں انصاف دلانا ہمارا فرض ہے‘‘ْ۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی اتر پردیش کی انچارج جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکز اور اتر پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کو کسان مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کسانوں کے خلاف ہے ، لیکن کانگریس پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلا کر رہے گی۔

گاندھی نے کہا ، "آج کھانا کھاتے وقت ان ’انّ داتا (کسانوں) کے بارے میں سوچئے جو ملک کا پیٹ بھرنے کے لئے اپنا خون پسینہ دیتے ہیں ۔ انہیں انصاف دلانا ہمارا فرض ہے‘‘ْ۔

پرینکا گاندھی نے کہا ، "متاثرہ کسان خاندانوں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ انہیں انصاف ملنا چاہیے۔ وزیر کی برخاستگی اور قاتلوں کی گرفتاری کے بغیر انصاف ملنا ناممکن ہے۔ حکومت ملزم کو حاضر ہونے کی دعوت دے کر کیا پیغام دینا چاہتی ہے؟ ۔ حکومت مجرموں کو تحفظ نہیں بلکہ انہیں سزا دے۔ "

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.