کانگریس کی رجنی پاٹل اور دیگر 4 ارکانِ راجیہ سبھا نے ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف لیا

تین نئے ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری کے بعد راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے ارکان کی تعداد دس ہوگئی۔ ترنمول کانگریس کے لوزنہو پلیرو جو مغربی بنگال سے ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے، نے بھی آج حلف لیا۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر رجنی اشوک راؤ پاٹل اور راجیہ سبھا کے لیے نئے منتخبہ دیگر 4 آج ارکانِ پارلیمنٹ نے آج ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف لیا۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن صدرنشین ایم وینکیا نائیڈو نے نئے منتخبہ ارکان حلف لینے کے لیے مدعو کیا۔ 63 سالہ پاٹل نے سب سے پہلے مراٹھی میں حلف لیا۔ وہ اپنے بھائی اور کانگریس رکن پارلیمنٹ راجیو ستو کی ماہِ مئی میں کووِڈ کے سبب دیہانت سے مخلوعہ نشست کے لیے مہاراشٹرا کی قانون ساز کونسل میں منتخب کی گئیں۔

 مہاراشٹرا میں رکن پارلیمنٹ کی موت پر مخلوعہ نشست کے لیے بلا مقابلہ انتخاب کی دیرینہ روایت پر عمل کرتے ہوئے بی جے پی نے اپنے امیدوار سنجے اپادھیائے کو مقابلہ سے دستبردار کرکے پاٹل کو بلامقابلہ منتخب کرنے کی راہ ہموار کی تھی۔ درویڈا منیترا کازگم (ڈی ایم کے) کے نئے منتخبہ ارکان کنی موزی این وی این سومو، کے آر این راجیش کمار اور ایم ایم عبداللہ نے بھی آج حلف لیا۔ کنی موزی این وی این سومو جب کہ سابق مرکزی وزیر این وی این سومو کی دختر ہیں اور ایک مشہور ماہر امراضِ نسواں ہیں کے آر این راجیش کمار ڈی ایم کے یوتھ کا ایک حصہ ہیں۔

 تین نئے ارکانِ پارلیمنٹ کی حلف برداری کے بعد راجیہ سبھا میں ڈی ایم کے ارکان کی تعداد دس ہوگئی۔ ترنمول کانگریس کے لوزنہو پلیرو جو مغربی بنگال سے ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہوئے، نے بھی آج حلف لیا۔ قبل ازیں جب ایوان کا اجلاس شروع ہوا وینکیا نائیڈو نے نئے سکریٹری جنرل پی سی مودی کا ایوان میں تعارف کرایا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.