کسانوں سے زیادہ تاجرین کی خودکشی : راہول گاندھی

گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ”تجارت پیشہ افراد ہوں یا کسان سب کے سب حکومت ہند کی خراب پالیسیوں کے شکار بنے ہیں۔ معیشت کو سدھارئیے، زندگی کو بچائیے“۔

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج مرکزی حکومت کو ایک میڈیا رپورٹ پر جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2020 کے دوران کسانوں سے کہیں زیادہ تاجرین نے خودکشی کرلی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دونوں بی جے پی زیر قیادت حمکراں اتحاد کی خراب پالیسیوں کا نشانہ بنے ہیں۔

انہوں نے ٹوئیٹر سے استفادہ کرتے ہوئے اس میڈیا رپورٹ کو ٹیاگ کیا جس میں نیشنل کرائم ریکارڈس ویرو ڈاٹا کا حوالہ دیا گیا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ 2020 کے دوران کم از کم 11716 ہندوستانی تاجرین خودکشی کرتے ہوئے مر گئے جو کسانوں کی خودکشی کے کیسس سے زیادہ ہیں جن کی تعداد 10677 ہے۔

گاندھی نے ٹوئیٹ کیا ”تجارت پیشہ افراد ہوں یا کسان سب کے سب حکومت ہند کی خراب پالیسیوں کے شکار بنے ہیں۔ معیشت کو سدھارئیے، زندگی کو بچائیے“۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.