یوروپ

مکان کی حد صرف ڈھائی انچ بڑھانے پر 80ہزار پونڈ کی تعمیر مسمار کرنے کا حکم

برطانیہ میں ایک عجیب و غریب مقدمے میں عدالت نے مالکِ مکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے اس حصے کو توڑدے جس نے پڑوس کی حد میں صرف 68 ملی میٹر (ڈھائی انچ) تجاوز کیا ہے۔ اس طرح کل 80 ہزار پونڈ کا مالی نقصان ہوگا ۔

لندن: برطانیہ میں ایک عجیب و غریب مقدمے میں عدالت نے مالکِ مکان کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے مکان کے اس حصے کو توڑدے جس نے پڑوس کی حد میں صرف 68 ملی میٹر (ڈھائی انچ) تجاوز کیا ہے۔ اس طرح کل 80 ہزار پونڈ کا مالی نقصان ہوگا ۔

45سالہ شہباز اشرف اور اس کی بیگم شاکرہ کو 2 لاکھ برطانوی پونڈ کا قانونی بِل موصول ہوا ہے۔

ان کے پڑوسیوں اوتار دھنجاں اور ان کی بیگم بلویندر نے عدالت میں شکایت درج کرائی کہ پڑوسی کا باغیچہ ان کے گھر کی حدود میں تجاوز کررہا ہے۔

شہباز نے اپنے مکان کی تزئین کے دوران اوپری حصے کو بڑھایا تو 2019 میں اوتار اور ان کی بیگم نے عدالت سے رابطہ کیا۔

اس پر عدالت نے تفتیش کرکے کہا کہ اس عمل سے پڑوسی کے مکان نمی اور دیگر کیفیات پیدا ہورہی ہیں کیونکہ اس سے ہوا کی آمدورفت بند ہوچکی ہے۔

اس پر عدالت نے دیوار توڑنے کا حکم دیا ہے جس کے توڑنے پر شہباز کے اہلِ خانہ کو 80 ہزار برطانوی پونڈ کا نقصان برداشت کرنا ہوگا۔