کنہیا اور جگنیش کی 28 ستمبر کو کانگریس میں شمولیت

دونوں قائدین نے حال میں راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ حالیہ اسمبلی الیکشن میں بہار میں کانگریس کا لگ بھگ صفایا ہوگیا۔ اس نے 70 نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور صرف 19 ہی جیت پائی۔

نئی دہلی: سابق صدر جے این یو ایس یو کنہیا کمار‘ گجرات کے آزاد رکن اسمبلی جگنیش میوانی کے ساتھ 28  ستمبر کو کانگریس میں شامل ہوجائیں گے۔ سی پی آئی قائد اور جگنیش میوانی کے قریبی ذرائع نے اس کی توثیق کی۔

کانگریس نے ان دونوں کی شمولیت کو ہائی پروفائل بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب میں سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی شرکت کریں گے۔ 28  ستمبر کو شہید بھگت سنگھ کا یوم پیدائش ہے۔

دونوں قائدین نے اپنے سل فون سوئچ آف کردیئے ہیں۔ صرف ان کے قریبی لوگوں کے فون کام کررہے ہیں۔ دونوں قائدین نے حال میں راہول گاندھی سے ملاقات کی تھی۔ حالیہ اسمبلی الیکشن میں بہار میں کانگریس کا لگ بھگ صفایا ہوگیا۔ اس نے 70  نشستوں پر الیکشن لڑا تھا اور صرف 19 ہی جیت پائی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.