کورونا اموات، 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے، کانگریس کا مطالبہ

پارٹی نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں راہول گاندھی نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتادینا چاہئے کہ کووِڈ سے کتنے لوگ مرے ہیں۔ اسے چاہئے کہ وہ مہلک وائرس سے مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دے۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس سے قبل کانگریس نے چہارشنبہ کے دن کووِڈ اموات کا مسئلہ اٹھایا۔ اس نے مطالبہ کیا کہ کورونا سے مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔

پارٹی نے ایک ویڈیو جاری کیا جس میں راہول گاندھی نے یہ مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بتادینا چاہئے کہ کووِڈ سے کتنے لوگ مرے ہیں۔ اسے چاہئے کہ وہ مہلک وائرس سے مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دے۔

کووِڈ اموات معاوضہ پر سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت ہوئی تھی۔ ملک کی سب سے بڑی عدالت نے حکومت ِ گجرات پر تنقید کی تھی کہ وہ اس کے منظورہ طریقہ کار سے انحراف کرکے ایکس گریشیا دینے اپنی اسکروٹنی کمیٹی بنارہی ہے۔

سپریم کورٹ نے مرکز سے کہا تھا کہ وہ کووِڈ اموات ایکس گریشیا کی تقسیم کے سلسلہ میں مختلف ریاستوں سے اکٹھا کردہ ڈاٹا ریکارڈ پر لائے۔ سپریم کورٹ نے 4 اکتوبر کے فیصلہ میں کہا تھا کہ کووِڈ سے مرنے والوں کے ورثا کو فی کس 50 ہزار روپے ایکس گریشیا دی جائے جس کی سفارش نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی نے کی تھی۔

سپریم کورٹ بنچ نے کہا تھا کہ کوئی بھی ریاست 50 ہزار کے معاوضہ سے صرف اس بنیاد پر ورثا کو محروم نہ کرے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ (صداقت نامہ ئ موت) میں موت کی وجہ کووِڈ 19 درج نہیں ہے۔ بنچ نے کہا تھا کہ ایکس گریشیا کی رقم مرکز / ریاستوں / مرکزی زیرانتظام علاقوں کی مختلف اسکیموں کے تحت ادا کئے جانے والے معاوضہ کے علاوہ ہوگی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.