کووِڈ سے نمٹنے خوفزدہ ہونے کے بجائے احتیاط کرنے کی ضرورت: نقوی

مختار عباس نقوی نے کورونا کا احتیاطی ٹیکہ لیا۔ ہندوستان میں پیر سے کووِڈ کے خلاف احتیاطی خوراک دینے کا آغاز ہوا۔ ملک میں بڑھتے کیسس کے درمیان یہ ایک اہم قدم ہے۔

نئی دہلی: کووِڈ 19 کی وبا کا مقابلہ کرنے خوف اور دہشت کے بجائے امید اور احتیاط سے کام لینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں یہ بات بتائی۔ انہوں نے کورونا کا احتیاطی ٹیکہ لیا۔ ہندوستان میں پیر سے کووِڈ کے خلاف احتیاطی خوراک دینے کا آغاز ہوا۔ ملک میں بڑھتے کیسس کے درمیان یہ ایک اہم قدم ہے۔

 یہ خوراک ہیلتھ کیئر اور فرنٹ لائن ورکرس کے علاوہ 60 سال اور اس سے زائد عمر کے دیگر عوارض میں مبتلا افراد کو دی جارہی ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان میں تیار کی گئی کووِڈ ویکسین پوری طرح محفوظ ہیں، نقوی نے کہا کہ احتیاطی خوراک کے لیے اہل افراد کو ٹیکہ لے لینا چاہیے، تاکہ ملک کو کورونا وائرس سے پاک بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ آج میں نے کورونا ویکسین کی احتیاطی خوراک لی ہے۔ میڈ اِن انڈیا ویکسینیں پوری طرح محفوظ ہیں۔ انہوں نے ویکسین لینے کی تصاویر بھی پوسٹ کیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.