کووِڈ پازیٹیو خودکشی کرنے والوں کے لواحقین کو بھی امداد سے مرکز کا اتفاق

وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں داخل کئے گئے اضافی حلف نامہ میں کہا گیا کہ معزز عدالت کووِڈ 19 پازیٹیو ہونے کی تشخیص کے اندرون 30 دن خودکشی کرلینے والے افراد کے ارکان خاندان کو معاوضہ سے متعلق موزوں ہدایات جاری کرسکتی ہے۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ کے زور دینے پر مرکز نے ان لوگوں کے لواحقین کو بھی مالی امداد دینے پر غور کرنے سے اتفاق کرلیا ہے جو کووِڈ پازیٹیو ہونے کی تشخیص کئے جانے کے اندرون 30 دن خودکشی کی وجہ سے فوت ہوئے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں داخل کئے گئے اضافی حلف نامہ میں کہا گیا کہ معزز عدالت کووِڈ 19 پازیٹیو ہونے کی تشخیص کے اندرون 30 دن خودکشی کرلینے والے افراد کے ارکان خاندان کو معاوضہ سے متعلق موزوں ہدایات جاری کرسکتی ہے۔

وزارت داخلہ اور F/ICMR کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق ایسے افراد بھی این ڈی ایم اے کے رہنمایانہ خطوط مورخہ 11,09,2021 کے تحت ایس ڈی آر ایف سے مالی امداد حاصل کرنے کے مستحق ہوں گے۔

13 ستمبر کو عدالت عظمیٰ نے کہا تھا کہ چند ایسے واقعات بھی پیش آئے ہیں جن میں کووِڈ 19 سے متاثرہ افراد نے خودکشی کرلی ہے اور ایسے لوگ 3 ستمبر کو جاری کردہ رہنمایانہ خطوط کا حصہ نہیں ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.