کووِڈ کے 100 کروڑ ٹیکوں کا سنگ میل عبور

تھرور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاملہ سارے ہندوستانیوں کے لئے فخر کا باعث ہے۔

نئی دہلی: ہندوستان نے جمعرات کے روز کووِڈ کے 100 کروڑ ٹیکے دینے کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا جس کے بعد کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے کہا کہ اس کا سہرا حکومت کے سر بندھنا چاہئے اور یہ معاملہ ملک کے لئے باعث ِ فخر ہے۔

تھرور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ یہ معاملہ سارے ہندوستانیوں کے لئے فخر کا باعث ہے۔ کووِڈ کی دوسری لہر کے دوران شدید بے انتظامی اور ٹیکہ اندازی کی ناکامی کے بعد اب حکومت نے اپنے آپ کو کسی حد تک درست کرلیا ہے تاہم وہ سابقہ ناکامیوں کے لئے جوابدہ رہے گی۔

کووِن پورٹل پر جمعرات کے روز بتایا گیا کہ ہندوستان میں ٹیکہ اندازی مہم کے تحت اہل افراد کو اب تک 100 کروڑ خوراکیں دی جاچکی ہیں۔ کووِڈ وباء کے خلاف ملک کی ٹیکہ اندازی مہم کا آغاز 16 جنوری 2021 کو ہوا تھا۔

سب سے پہلے ہیلت کیر ورکرس کو ٹیکے لگائے گئے تھے۔ بعدازاں 2 فروری سے فرنٹ لائن ورکرس کو بھی اس مہم میں شامل کیا گیا تھا۔ ریاستی اور مرکزی پولیس ملازمین، مسلح افواج کے ملازمین، ہوم گارڈس، سیول ڈیفنس اور دیگر کو بھی ٹیکہ اندازی مہم میں شامل کیا گیا تھا۔

یکم مارچ سے ٹیکہ اندازی مہم میں توسیع کردی گئی تھی تاکہ 60 سال سے زائدعمر کے افراد کا بھی احاطہ کیا جاسکے۔ 45 سال سے زیادہ عمر کے افراد جو دیگر عوارض میں مبتلا ہیں ان کا بھی احاطہ کیا گیا تھا۔ یکم مئی سے 18 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کے لئے ٹیکہ اندازی مہم شروع کی گئی تھی۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.