گاؤ ذبیحہ میں مبینہ طور پر ملوث افراد نے ہوم گارڈ پر گولی چلادی

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹبل نوین کمار اور ہوم گارڈ جوگیندر گائے کو ذبح کرنے کی اطلاع ملنے پر جائے واقعہ پر پہنچ کر اس میں ملوث افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم ملزمین نے مزاحمت کی اور ایک کار میں سوار ہوگئے۔

نئی دہلی: مشرقی دہلی کے پتپار گنج پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج ایک ہوم گارڈ پر اس وقت گولی چلائی گئی جب اس نے آج ایک گائے کو ذبح کرنے سے بعض افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ اتوار کو صبح 4 بجے پیش آیا۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹبل نوین کمار اور ہوم گارڈ جوگیندر گائے کو ذبح کرنے کی اطلاع ملنے پر جائے واقعہ پر پہنچ کر اس میں ملوث افراد کو روکنے کی کوشش کی تھی، تاہم ملزمین نے مزاحمت کی اور ایک کار میں سوار ہوگئے۔

ملزمین کو پکڑ لیا گیا، لیکن انہوں نے پولیس کی گاڑی کو ٹکر دی، جس کی وجہ سے ہیڈ کانسٹبل ا ور ہوم گارڈ دونوں نیچے گرگئے۔ عہدیداروں کے مطابق ملزمین نے ان پر فائرنگ کی اور ہوم گارڈ کو بندوق کی گولی گنے سے اس کے چہرہ کا اوپری حصہ زخمی ہوا، تاہم حالت خطرہ سے باہر ہے۔

پولیس نے مدھو وہار پولیس اسٹیشن پر ایک کیس درج کرلیا ہے اور بعض مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (مشرق) پرینکا کشیپ نے بتایا کہ ملزمین کو پکڑنے کے لیے دھاوے کیے جارہے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.