گجراتی کمپنی پر انکم ٹیکس چھاپہ 100 کروڑ کی غیر محسوب آمدنی

سرچ آپریشن میں لگ بھگ 2کروڑ50لاکھ روپئے کی نقد رقم اور ایک کروڑ کی جویلری ضبط ہوئی۔نقد رقم کا کوئی حساب کتا ب نہیں۔

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے گجرات کی ایک کیمیکلس اور رئیل اسٹیٹ کمپنی پر حالیہ دھاوے میں 100 کروڑ روپے کی غیر محسوب آمدنی کا پتہ چلایا ہے۔

18 نومبر کو محکمہ نے واپی‘ ولساڈ اور ممبئی میں 20 مقامات کی تلاشی لی تھی۔

سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسس(سی بی ڈی ٹی) نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔

آئی اے این ایس کے بموجب محکمہ انکم ٹیکس نے گجرات کے ایک ممتاز بزنس گروپ پر جو کیمیکلس تیارکرتا ہے اور رئیل اسٹیٹ کاروبار بھی کرتا ہے، 18نومبر کو چھاپہ مارا۔

سرچ آپریشن میں لگ بھگ 2کروڑ50لاکھ روپئے کی نقد رقم اور ایک کروڑ کی جویلری ضبط ہوئی۔نقد رقم کا کوئی حساب کتا ب نہیں۔

براہ
آئی اے این ایس
ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.