گوتم گمبھیر کو جان سے ماردینے کی دھمکی

ای میل میں لکھا گیا کہ ہم تمہیں اور تمہاری فیملی کو مار ڈالیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (سنٹرل) شویتا چوہان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ رکن پارلیمنٹ دہلی کے بنگلہ پر سیکوریٹی کڑی کردی گئی ہے۔

نئی دہلی: سابق کرکٹر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے دہلی پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ انہیں اور ان کے ارکان خاندان کو اسلامک اسٹیٹ کشمیر کی طرف سے دھمکیاں ملی ہیں۔ گوتم گمبھیر کے پی ایس (پرسنل سکریٹری) کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر کے سرکاری آئی ڈی پر 23  نومبر کی رات 9:32 بجے آئی ایس آئی ایس کشمیر کا ای میل آیا۔

ای میل میں لکھا گیا کہ ہم تمہیں اور تمہاری فیملی کو مار ڈالیں گے۔ ڈپٹی کمشنر پولیس (سنٹرل) شویتا چوہان نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ رکن پارلیمنٹ دہلی کے بنگلہ پر سیکوریٹی کڑی کردی گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ کرکٹر سے سیاستداں بنے 40 سالہ گوتم گمبھیر پکے قوم پرست ہیں۔ وہ کشمیر میں دہشت گردی کے مسئلہ پر بہت زیادہ کھل کر بولتے رہتے ہیں۔

دسمبر 2019 میں بھی وہ دہلی پولیس سے رجوع ہوئے تھے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ایک بین الاقوامی نمبر سے جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں ملی ہیں۔ انہوں نے اُس وقت بھی پولیس سے گزارش کی تھی کہ وہ کیس درج کرے اور ان کی فیملی کی سیکوریٹی یقینی بنائے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.