گوڈسے زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں پر ورون گاندھی کی تنقید

گوڈسے زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ہندوستان کی سیاست کے قومی دھارا میں آنے ہی نہیں دینا چاہئے۔

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے ہفتہ کے دن ان لوگوں پر تنقید کی جنہوں نے گاندھی جینتی پر گوڈسے کی تعریف کی ہے۔ نتھورام گوڈسے‘ مہاتما گاندھی کے قاتل کا نام ہے۔ ورون گاندھی نے کہا کہ ایسے لوگ غیرذمہ داری سے ملک کو بدنام کررہے ہیں۔

ورون گاندھی نے جن کا مہاتما گاندھی سے کوئی رشتہ نہیں‘ ٹویٹ کیا کہ آج بھی گوڈسے زندہ باد کا نعرے لگانے والے غیرذمہ دارانہ حرکت کے ذریعہ ملک کو بدنام کررہے ہیں۔ آئی اے این ایس کے بموجب بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے گوڈسے زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کو برسرعام رسوا کرنا چاہئے۔

پیلی بھیت کے رکن پارلیمنٹ نے آئی اے این ایس سے کہا کہ ہم اس بات کو فراموش نہیں کرسکتے کہ بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کو جو عزت ملی وہ مہاتما گاندھی اور ان کے نظریات کی وجہ سے ملی۔

گوڈسے زندہ باد کا نعرہ لگانے والوں پر تنقید کرتے ہوئے ورون گاندھی نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ہندوستان کی سیاست کے قومی دھارا میں آنے ہی نہیں دینا چاہئے۔ کانگریس ترجمان سپریہ شری ناٹے نے بھی ٹویٹر ٹرینڈ پر تنقید کی اور کہا کہ گوڈسے کی تعریف اس نفرت کا نتیجہ ہے جس کے بیج سماج میں بوئے جارہے ہیں۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.