آندھراپردیش

زو میں جنگلی خنزیر کے انکلوژر میں داخل ہوکر ویڈیو بنانے والے پانچ نوجوان گرفتار

آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم زو میں جنگلی خنزیر کے انکلوژر میں داخل کر اس کو خوفزدہ کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بعض نوجوانوں کو مہنگا پڑا کیونکہ پولیس نے ان پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم زو میں جنگلی خنزیر کے انکلوژر میں داخل کر اس کو خوفزدہ کرتے ہوئے ویڈیو کو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا بعض نوجوانوں کو مہنگا پڑا کیونکہ پولیس نے ان پانچ نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔

اس ویڈیو میں دکھایاگیا ہے کہ یہ نوجوان اچانک جنگلی خنزیر کی انکلوژر کی دیوارپھاند کر اس کے اندر گھس گئے تاہم غیر متوقع طورپر اس جنگلی خنزیر نے ان میں سے ایک کا پیچھا کیا اور اس پر حملہ کردیا۔

اس حملہ کے بعد یہ نوجوان اوردیگر نوجوان انکلوژر کی دیوار سے باہر آگئے۔ب

عد ازاں ان نوجوانوں نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کو شیئر کیا تاہم کچھ دیر بعد ہی اس کو حذف کردیاگیا۔

زو کے کیوریٹر کی شکایت کی بنیاد پر ان پانچ نوجوانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو حراست میں لے لیاگیا۔