ہمارے خاندان کا درگاہ اعلیٰ حضرت سے رشتہ بیحد مستحکم: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے اپنی رہائش گاہ سے بطور خاص اپنی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے عقیدت کے ساتھ چادر روانہ کی اور کہاکہ اس اہم موقع پر آپ کی اچھی صحت اور کورونا کے لازمی احتیاط کے ساتھ عرس مبارک کے اختتام کا خوائشمند ہوں۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا کہ ہمارے خاندان اور پوری کانگریس پارٹی کا درگاہ اعلی حضرت اور آپ کے خاندان سے جو رشتہ ہے وہ تاریخی اور بے حد مستحکم ہے اور میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ہماری آئندہ نسلوں تک قائم و دائم رہے گا۔ یہ بات انہو ں نے 103ویں عرس رضوی کے یادگار موقع پر درگاہ امام اہل سنت اعلی حضرت احمد رضا خان بریلویؒ  کیلئے آل انڈیا کانگریس شعبہ اقلیت کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کوچادر سونپتے ہوئے کہی۔

راہول گاندھی نے اپنی رہائش گاہ سے بطور خاص اپنی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے عقیدت کے ساتھ چادر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک و دنیا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کورونا وباء کی زد پر ہے اور اس وبائی بیماری نے ہر طرف خوف وہراس کا ماحول پیدا کر دیا،اسی کے ساتھ آج فاشسٹ طاقتیں سماج میں نفرت کا زہر گھول کر ہزاروں سال پورانی گنگا جمنی تہذیب اور امن و شانتی کو زبردست نقصان پہونچانے پر آمادہ ہے۔

انہوں نے ان تکلیف دہ حالاتوں میں صوفی سنتوں میں ہماری عقیدت پہلے سے ذیادہ مضبوط اور پختہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے عوام الناس درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دعاء کریں اور میں بھی دعا گو ہوں کہ اس وباء اور فرقہ واریت کا خاتمہ ہو اور ملک میں معاشی طور پر خوشحال ہو۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں اس اہم موقع پر آپ کی اچھی صحت اور کورونا کے لازمی احتیاط کے ساتھ عرس مبارک کے اقتتام کا خوائشمند ہوں۔ اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر عمران قدوائی،مرزا جاوید، آل انڈیا کوڈینیٹر شاہنواز سیٹھ،شمیم علوی،مہیندر وورا اور کونسلرچودھری زبیر بھی موجود تھے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.