یوپی میں خواتین کا تحفظ، امیت شاہ کا بیان صرف جملہ بازی: پرینکا

کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئٹر پر کانپور میں تین خواتین کی چین کھینچنے کے واقعہ پر ذرائع ابلاغ کی خبروں پر تبصرہ کیا۔

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا اظہارِ خیال کہ یوپی میں ایک 16 سالہ لڑکی زیورات پہن کر بھی آدھی رات کے دوران سڑک سے گزر سکتی ہے کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے جملہ بازی (زبانی جمع خرچ قرار دیا اور کہا کہ صرف یہاں کی عورتیں ہی جانتی ہیں کہ انہیں کیا کرنا چاہیے۔

کانگریس جنرل سکریٹری نے اپنے ٹوئٹر پر کانپور میں تین خواتین کی چین کھینچنے کے واقعہ پر ذرائع ابلاغ کی خبروں پر تبصرہ کیا۔

پرینکا گاندھی نے بزبانِ ہندی ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ ملک کے وزیر داخلہ زیورات سے لدی خواتین کے راتوں میں سڑکوں پر نکلنے پر جملہ بازی کی ہے، لیکن ریاست کی خواتین ہی جانتی ہیں کہ وہ روزہ مرہ کی زندگی میں کیا کرسکتی ہیں۔

اسی لیے لڑکی ہوں، لڑسکتی ہوں، ضروری ہے تاکہ سیاست میں خواتین کی شرکت اور تحفظ سے متعلق پالیسی مدوّن کرسکیں۔ یوپی میں گزشتہ ماہ ایک مجمع کو مخاطب کرتے ہوئے شاہ نے ریاست میں نظم و ضبط کی ستائش کی تھی اور کہا تھا کہ اب 16 سال کی لڑکی بھی زیورات پہن کر یوپی کی سڑکوں پر آدھی رات کے دوران تہواروں کے دنوں میں بلاخوف گھوم سکتی ہیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.