یوپی میں 10 لاکھ کا مفت علاج معالجہ، پرینکا گاندھی کا وعدہ

ہفتہ کے دن انہوں نے پارٹی کی 7 قراردادوں کا اعلان کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ برقی بل آدھے گھٹادیئے جائیں گے، گنے کی قیمت خرید بڑھاکر 400 روپے کردی جائے گی اور زرعی قرض معاف کردیا جائے گا۔

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے وعدہ کیا ہے کہ یوپی میں ان کی پارٹی برسراقتدار آئی تو 10لاکھ روپے کا علاج معالجہ مفت ہوگا۔

پرینکا نے پیر کے دن ہندی میں ٹویٹ کیا کہ کورونا اور اس کے بعد ریاست میں بخار کے دوران حکومت کی لاپرواہی سے طبی خدمات دم توڑگئیں، ہر کسی نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔

کانگریس برسراقتدار آئی تو کسی بھی مرض کا 10لاکھ روپیوں تک کا علاج مفت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابی منشور کمیٹی کی منظوری لے لی ہے اور یہ اعلان، منشور کا حصہ ہوگا۔

ہفتہ کے دن انہوں نے پارٹی کی 7 قراردادوں کا اعلان کیا تھا جن میں کہا گیا تھا کہ برقی بل آدھے گھٹادیئے جائیں گے، گنے کی قیمت خرید بڑھاکر 400 روپے کردی جائے گی اور زرعی قرض معاف کردیا جائے گا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.