15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی غیریقینی

بیرونی ممالک خاص طورپر ایسے ممالک سے جن کی نشاندہی جوکھم والے زمرہ میں کی گئی ہے‘ آنے والے مسافرین کی ٹسٹنگ کی جائے اور ان پر نظر رکھی جائے۔ حکومت نے یہ اقدام کووِڈ 19 کی نئی اور تشویشناک شکل اومیکرون کے ابھرنے کے مدنظر کیا ہے۔

نئی دہلی: حکومت نے اتوار کے دن فیصلہ کیا کہ بین الاقوامی شیڈولڈ کمرشیل پروازوں کی بحالی پر نظرثانی کی جائے۔ بیرونی ممالک خاص طورپر ایسے ممالک سے جن کی نشاندہی جوکھم والے زمرہ میں کی گئی ہے‘ آنے والے مسافرین کی ٹسٹنگ کی جائے اور ان پر نظر رکھی جائے۔ حکومت نے یہ اقدام کووِڈ 19 کی نئی اور تشویشناک شکل اومیکرون کے ابھرنے کے مدنظر کیا ہے۔ مرکزی معتمد داخلہ اجئے بھلہ نے آج ہنگامی اجلاس کی صدارت کی۔ سرکاری ترجمان نے یہ بات بتائی۔

 زائداز 20ماہ سے ہندوستان نے بین الاقوامی پروازیں بند کررکھی ہیں۔ حکومت نے 26  نومبر کو اعلان کیا تھا کہ شیڈولڈ انٹرنیشنل کمرشیل فلائٹس 15 دسمبر سے بحال کردی جائیں گی۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ معتمد داخلہ کی زیرصدارت اجلاس میں اومیکرون کے تناظر میں دنیا کی مجموعی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔

 بدلتی عالمی صورتِ حال پر نظر رکھی جائے گی اور اسی کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کو بحال کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اندرون ملک بھی وباء کی ابھرتی صورتِ حال پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ حکومت نے مختلف ویرینٹس کے جینومک سرویلانس کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.